• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا 9 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر لطیف آفریدی نے9 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا ہے ،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے اعلامیہ کے مطابق ہفتہ کے روزلطیف آفریدی کی جانب سے سپریم کورٹ کے رجسٹرار کولکھے گئے ایک خط کے ذریعے آگاہ کیا گیاہے کہ کراچی میں 21اگست کو منعقدہ وکلاء نمائندہ کنونشن میں متفقہ طور پر سپریم کورٹ سمیت ملک بھر کی عدلیہ کی کارروائی کا بائیکاٹ کرنے اور ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس لئے وکلاء 9 ستمبر کو سپریم کورٹ سمیت ملک کی کسی بھی عدالت میں پیش نہیں ہونگے، انہوںنے رجسٹرار کو یہ خط چیف جسٹس کے نوٹس میں لانے کی ہدایت کی ہے تاکہ اس روز کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو جائے ۔

تازہ ترین