• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کیسینیو نہیں جو نیب ملازمین ایسے حملہ آور ہوں، جسٹس عمر عطا بندیال

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں، ٹی وی رپورٹ) قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے سپریم کورٹ کے احاطے سے ملزم کی گرفتاری پر لیے گئے نوٹس سے متعلق کیس میں قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کوئی کیسینو نہیں کہ نیب ملازمین اس طرح حملہ آور ہوں۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ قانون کی حکمرانی ریکوری سے زیادہ اہم نہیں، ملزم کو احاطے عدالت سے ڈرامائی انداز میں اٹھایا، اتنی کیا جلدی تھی۔ مضاربہ اسکینڈل میں نامزد ملزم سیف الرحمٰن خان کی عدالت سے گرفتاری پر لیے گئے نوٹس پر سماعت قائم چیف جسٹس، جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں ہوئی۔ قائم مقام چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ نیب شہریوں کو خوفزدہ کر کے ریکوری نہیں کر سکتا، نیب نے ملزم کو سپریم کورٹ کے احاطے سے ڈرامائی انداز میں اٹھایا، اتنی کیا جلدی تھی۔ سپریم کورٹ میں پراسیکیوٹر جنرل نیب نے بتایا کہ سیف الرحمان ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت مسترد کیے جانے پر فرار ہو گئے تھے، نیب نے سیف الرحمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے لیکن کامیاب نہ ہو سکے۔

تازہ ترین