• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار کا گوجرپورہ میں اجتماعی زیادتی کے واقعے کا نوٹس

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور کے علاقے گوجرپورہ میں خواتین سے اجتماعی زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی اور  ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے گوجرپورہ میں تین ملزمان نے دو لڑکیوں کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تین ملزمان نے لڑکیوں کو شاہدرہ سےاغوا کیا اور گوجرپورہ لا کر کرول کھاٹی میں واقع فیکٹری میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس  کے مطابق لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان فرار ہوگئے جبکہ فیکٹری مالک کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔

تازہ ترین