• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارکوں میں عورتوں کیلئے وقت کا تعین تعجب والی بات ہے ،شیریں مزاری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے پارکوں میں خواتین کی انٹری کے اوقات کار متعین کرنے پر پنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عورتوں پر پابندی کے بجائے سنگل افراد کے داخلے پر پابندی لگائیں ، عورتوں پر پابندیاں لگانے کی بجائے ان کیلئے ماحول بہتر بنایا جائے۔پارکوں میں عورتوں کیلئے وقت کا تعین تعجب والی بات ہے۔ سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز سینیٹر ولید اقبال کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں 14 اگست کو مینار پاکستان پر ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کیساتھ ہونے والے بدسلوکی کے واقعے کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ دوران اجلاس وزارت انسانی حقوق نے مینار پاکستان واقعہ کی رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا۔

تازہ ترین