• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سید علی گیلانی نے عزم و استقلال اور جرت مندی کی بےمثال تاریخ رقم کی، مختلف رہنما

ویانا (اکرم باجوہ)سید علی گیلانی موجودہ زمانے کے عظیم حریت پسند رہنما تھے، انہوں نے عزم و استقلال اور جرأت و عزیمت کی عظیم اور بے مثال تاریخ رقم کی ۔ ایسے رہنما مدتوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔ ان کی وفات نے امتِ مسلمہ کو سوگوار کر دیا ہے اور تحریک آزادی کشمیر کو بہت بڑا جھٹکا لگا ہے، سینئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کی رحلت سے مقبوضہ کشمیر میں ریاست جموں کشمیر کے الحاق پاکستان کی ایک توانا ترین آواز خاموش ہوگئی ہے اس سانحہ پر پوری قوم دکھ اور الم میں ڈوب گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار آسٹریا بھر سے پاکستانی اور کشمیری سیاسی و سماجی رہنماؤں نے آزادی کشمیر کے عظیم رہنما و بانی سید علی گیلانی کے انتقال پر اپنے تعزیتی بیانات میں کیا ۔ منہاج سنٹر ویانا کے بانی اور منہاج القرآن آسٹریا کے سرپرست الحاج خواجہ محمد نسیم، الحاج شیخ وحید احمد قریشی،حاجی ملک امین اعوان،چوہدری علی شرافت ،اکرم باجوہ،علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ،غلام حسین نقوی،پروفیسر ملک شوکت مسرت اعوان،الحاج محمد اکرم بٹ، چوہدری امجد چھٹہ،ملک خرم،سید محمود حسین شاہ،چوہدری قمر حسین ،سید غالب حسین شاہ،حاجی قاسم علی،حاجی اسلم ملتانی،میاں اعظم خان،حاجی سلطان محمود،مقصود احمد مغل،دیوان افضل،چوہدری احسان اللہ ڈھینڈہ، چوہدری اظہر ورک،امجد بھٹی،حاجی محمد ارشد باجوہ،چوہدری مختار احمد،حاجی رانا ریاست علی،حاجی زاہد غنی چوہان،سید الفت حسین شاہ،سید وسیم شاہ،چوہدری محمد ارشد،مرزا شجاعت علی،چوہدری رستم علی،چوہدری اشفاق احمد مٹھا، پاکستانی کرسچن رہنما کلیم مسیحی،عرفان سعید،حاجی ملک اکرم،حاجی اورنگزیب، الطاف جمال مغل،چوہدری نعیم اختر،حاجی اعظم خان،ملک خالد،حاجی محمد مسعود لاہوری،ندیم نزیر،حاجی رانا محمد ادریس، عاطف رضا ،شبیر احمد بھٹو،حاجی آفاق اکبر،حاجی فاروق اکبر،حاجی اکبر،شہر یار خان،چوہدری محمد نواز وڑائچ،ڈاکٹر چوہدری محمد اصغر،حاجی اعجاز کھوکھر،چوہدری محمود احمد بریار، چوہدری طارق بریار،بلال خان،عابدڈار،حاجی ملک خلیل اعوان،ملک طارق اعوان، ریاض سندھو،میاں عدیل عمران،،حاجی میاں خلیل احمد، پروفیسر اظہر عباس سیالوی،محسن بلوچ،مہر عبد الستار، حاجی الطاف حسین سالز برگ،عبدالسلام فرید، الیاس چوہان سالزبرگ،سید شاہد شاہ سالزبرگ، چوہدری ندیم اختر سالزبرگ،ڈاکٹر محمد عقیل خان، حاجی فضل حسین، نوید عاصم سٹائر مارک، حاجی ملک محمد یونس، حاجی منیر،حاجی فاروق چوہدری،منیر احمد مغل،چوہدری سفیان ورک،عمر خان،سید رضی شاہ فلاگ برگ، حبیب الرحمن یوسفزئی،حاجی شفیق الرحمن ہاشمی،جاوید اکرم فاروقی،غلام حیدر عظیمی،قاری شبیر احمد،ملک عبد الحق،اختر بیگ،حاجی وحید انور،حاجی شیخ اعجاز ،حفیظ اللہ قادری،حاجی ملک مصطفیٰ ودیگر نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالٰی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرو جمیل عطا فرمائے آمین۔

تازہ ترین