• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکس اسٹائل ایوارڈز: ڈرامہ’دیوانگی‘ کی آخری قسط کا بہترین منظر


سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے عبداللّہ کادوانی اور اسد قریشی کا پروڈیوس کردہ جیو انٹرٹینمنٹ کے رومانوی ڈرامہ سیریل ’دیوانگی‘ کو لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 کے لیے ’بہترین ٹی وی سیریل‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

ڈرامہ سیریل ’دیوانگی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ حبا بخاری اور اداکار دانش تیمور کو بھی لکس اسٹائل ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

حبا بخاری کو ’بہترین خاتون اداکارہ‘ اور دانش کو ’بہترین مرد اداکار‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

ڈرامہ سیریل ’دیوانگی‘میں حبا نے ایک غریب لڑکی کا کردار ادا کیا جبکہ دانش تیمور نے سیاسی پس منظر سے تعلق رکھنے والے ایک امیر تاجر سلطان درانی کا کردار ادا کیا ہے۔

’دیوانگی‘ کی آخری قسط نے یوٹیوب پر 16 ملین سے زیادہ ویوز حاصل کیے جس میں نگین نے سلطان کو گولی مار دی تھی جو اسپتال میں انتقال کرگیا تھا۔

خیال رہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈز میں جیو انٹرٹینمنٹ نے دھوم مچادی ہے، جہاں اس کی پروڈکشن کے بہترین پروجیکٹس کو مختلف کیٹیگریز میں 25 نامزدگیاں ملی ہیں۔ 

تازہ ترین