• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملت، سرسید ایکسپریس حادثہ: نامزد ذمے داروں کیخلاف کارروائی نہ ہوسکی

ملت اور سرسید ایکسپریس کے حادثے کے نامزد ذمے داروں کے خلاف تاحال کارروائی نہیں ہوسکی۔

گزشتہ روز سکھر ڈویژن میں ملت اور سرسید ایکسپریس کے درمیان حادثے کی انکوائری رپورٹ سامنے آئی تھی۔

ذرائع کے مطابق حادثے کی انکوائری رپورٹ میں نامزد ریلوے افسران اور عملے کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں ہوسکی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق ڈی ایس ریلوے طارق لطیف نے دفتر اور گھر سے اپنا سامان لاہور منتقل کردیا ہے۔

انکوائری کمیٹی نے ڈی ایس ریلوے، ڈپٹی ڈی ایس سمیت 4 افسران کو حادثے کا ان ڈائریکٹ ذمہ قرار دیا تھا۔

انکوائری کمیٹی نے ڈویژنل انجینئر تھری سمیت 8 افسران کو براہ راست حادثے کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔

ریلوے کے سکھر ڈویژن میں 7 جون کو ڈھرکی کے قریب ٹرین حادثے میں 66 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

تازہ ترین