• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالا ہے تو ملازم ہی ہوگا، آمنہ الیاس کے بھانجے کی ویڈیو پر وضاحت

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)آمنہ الیاس نے گزشتہ ہفتے ایک وائرل ویڈیو کے نتیجے میں خود پرہونے والی تنقید کے بعد اپنا موقف واضح کیا ہے۔ اداکارہ نے انٹرنیٹ پروائرل ‘کک چیلنج ‘ کی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس میں وہ سامنے بیٹھے نوجوان کے سر پر سیب رکھ کر لات ماررہی ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے خاصی زورسے سیب کے بجائے نوجوان کے چہرے اور سرکو ہٹ کیا اور دیکھنے والوں کو یہ عمل خاصا تکلیف دہ محسوس ہوا۔سوشل میڈیا صارفین نے ناروا سلوک اور رزق کی بےحرمتی پرآمنہ کو خاصی تنقید کا نشانہ بنایا جس پر انہوں نے ایسا کرنے والوں کو جواب دیا ہے۔آمنہ نے اس وائرل ویڈیومیں نوجوان کے حوالے سے ایک ور ویڈیو شیئرکی جس میں وہ دونوں تنقید کرنے والوں پر اپنا موقف واضح کررہے ہیں۔اداکارہ نے کیپشن میں بتایا کہ یہ گھرکا ملازم نہیں بلکہ ان کا بھانجا نائیجل ہے جو ایک اداکار بھی ہے۔نائیجل کا کہنا ہے ‘ اگر مجھے تکلیف نہیں ہوئی تو پھرآپ لوگوں کو کیا تکلیف ہورہی ہے، گزشتہ ایک ہفتے میں جتنی توجہ مجھے دی اگر پیسے دے دیتے تو زیادہ فائدہ ہوجاتا، اگر پیسےنہیں دینے تو مجھے کام دو، مجھے فلم میں لو’۔اپنی بات کو طنزمزاح کے پیرائے میں نائیجل نے شکوہ کیا کہ ‘ 70 فیصد لوگوں نے کہا کہ غریب ملازم کو مارا، تو کیا میں کزن ، بھائی یا بھتیجا کیوں نہیں ہوسکتا۔ میرا رنگ دیکھ کر خود ہی فرض کرلیا کہ کالا ہے تو غریب ملازم ہی ہوگا۔ مدد کی ضرورت مجھے نہیں آپ کو ہے’ ۔ اداکارہ کا کہنا تھا ‘ دنیا بھرمیں اداکار ریہرسل کرتے ہیں، تھپڑکبھی کبھی چیٹ کیا جاتا ہے توکبھی میتھڈ ایکٹنگ میں منہ پر مارا جاتا ہے لیکن یہ سب آپ کی سمجھ میں نہیں آئے گا’۔آمنہ نے رزق کی بےحرمتی پرہونے والی تنقید کے حوالے سے کہا، ‘رہی بات سیب کی تو سیب رزق ہے اور رزق کی بیحرمی کرنا بُری بات ہے‘۔

تازہ ترین