• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے فلسطینی مسیحی برادری کو پام سنڈے منانے سے روک دیا

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اسرائیلی قابض افواج نے فلسطین کی مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد کو ان کا مذہبی تہوار پام سنڈے منانے سے روک دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی کنارے پر قائم قابض اسرائیلی فوجی کی چوکیوں پر ہزاروں مسیحی فلسطینی شہریوں کو یروشیلم میں داخل ہونے سے روک لیا گیا۔

مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد یروشلم میں اپنے مذہبی تہوار پام سنڈے کے سلسلے میں قدیم گرجا گھروں میں جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

اس سال فلسطین کی مسیحی برادری کے کم از کم 50 ہزار افراد کو خصوصی تقریبات کے لیے قدیم گرجا گھروں کا رخ کرنا تھا۔

یہ مسلسل دوسرا سال ہے جب اسرائیلی حکومت نے مسیحیوں کو ان کی عبادت کے لیے یروشلم میں داخل ہونے سے روکا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید