• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عروہ حسین اور فرحان سعید کتنے بچوں کے خواہشمند؟


عروہ حسین اور فرحان سعید کتنے بچوں کا ارادہ رکھتے ہیں؟ اداکارہ نے خوش دِلی سے اس بات کا انکشاف کر دیا۔

پاکستان کی مقبول ترین جوڑیوں میں شمار ہونے والے عروہ حسین اور فرحان سعید اپنی ننھی شہزادی جہاں آراء کے والدین ہیں اور ان کی زندگی خوشیوں سے بھر گئی ہے، چاہے حالات جیسے بھی ہوں، دونوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔

حالیہ انٹرویو میں عروہ حسین نے گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ اگرچہ میں ماں بننے کا ارادہ رکھتی تھی، لیکن یہ تجربہ ابتداء میں خوفناک تھا، مجھے معلوم نہیں تھا کہ میں کیسا محسوس کروں گی، لیکن جیسے ہی میں نے اپنی بیٹی کو گود میں لیا، سب کچھ فطری طور پر ٹھیک ہو گیا۔

عروہ نے خوش دلی سے اپنے فیملی پلاننگ کے ارادوں کا بھی اظہار کیا کہ میں فرحان کے ساتھ 5 سے 6 بچے اور چاہتی ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں مستقبل میں بطور پروڈیوسر فلم بنانے کا ارادہ بھی رکھتی ہوں، لیکن اس کے ساتھ مزید بچوں کی ماں بننے کی خواہش مند بھی ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید