نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اوور بلنگ سے متعلق جیو نیوز پر نشر خبر کا نوٹس لے لیا۔
نیپرا نے معاملے کی خود سے تحقیقات کرنے کے بجائے الٹا صارفین کو شکایات درج کرانے کا مشورہ دے دیا۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ صارفین شکایات درج کرائیں تاکہ معاملے کا نوٹس لیا جائے اور تحقیقات کرکے انصاف کیا جاسکے۔
نیپرا کے مطابق منظور شدہ بلنگ کی مدت میں اووربلنگ سے متعلق کوئی شکایت نہیں ملی، کوئی شکایت ہے تو ہمارے ریجنل یا مرکزی دفتر میں درج کرائیں۔
نیپرا حکام نے مزید کہا کہ صارفین بذریعہ ای میل بھی اووربلنگ سے متعلق شکایت درج کراسکتے ہیں۔
ایک ماہ 30 تا 31 دن کا اور بل 37 دن کا بھیجا جانے لگا، بجلی کمپنیوں نے اس طرح عوام کو کروڑوں روپے کا جھٹکا لگادیا۔
آٹھ ماہ کے دوران کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، لاہور، اسلام آباد، گوجرانوالہ اور فیصل آباد کے لاکھوں شہریوں کو بجلی کے بل 31 روز کے بجائے 37 دنوں کی بنیاد پر کئی بار بھیجے گئے۔
جیو نیوز تحقیقات کے بعد نیا اسکینڈل سامنے لے آیا، خبر جیو نیوز پر نشر ہونے کے بعد نیپرا نے اس کا نوٹس لے لیا۔