• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپین یونین کا 250 ارب یورو کے گرین بانڈ جاری کرنے کا اعلان

یورپین یونین نے 250 ارب یورو کے گرین بانڈ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بانڈ یورپین یونین کی جانب سے کورونا سے متاثر ہونے والی معیشت کی بحالی کے نیکسٹ جنریشن ای یو پروگرام کا حصہ ہے۔ جس کے تحت یورپین یونین کے ممبر ممالک کو یورپین کمیشن کے ذریعے گرانٹس اور قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

انہی قرضوں کے حصول کے لیے سرمایہ مارکیٹ میں یہ گرین بانڈ جاری کیے جائیں گے، جن کی ضمانت یونین دے گی اور یہ صرف گرین پراجیکٹس کے لیے ہی استعمال کیے جائیں گے۔

ان بانڈز کے اجراء کے اعلان کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بجٹ اور انتظامیہ کے انچارج کمشنر جوہانس ہان نے کہا کہ یورپین یونین اب سے لیکر 2026 تک وقفوں وقفوں سے ان بانڈز کا اجراء کرے گا، جس کا آغاز آئندہ ماہ سے کیا جائے گا۔

اس کے لیے پہلے مرحلے میں 80 ارب یورو کے لانگ ٹرم بانڈ جاری کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ کورونا سے متاثرہ معیشت کی بحالی کے لیے یورپین یونین نے نیکسٹ جنریشن ای یو پروگرام کے تحت 2021 سے لے کر 2026 تک 800 ارب یورو کی فنڈنگ کا اعلان کیا ہے۔

جس کے تحت 421.5 ارب یورو گرانٹس اور 385.2 ارب یورو ممبر ممالک کو قرضوں کی صورت میں فراہم کیے جائیں گے۔

تازہ ترین