• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سدھارتھ کے بعد بگ باس کنٹسٹنٹ سپنا چوہدری کی موت کی خبر زیرِ گردش

حال ہی میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے دُنیا سے رخصت ہوجانے والے بھارتی اداکار اور رئیلیٹی شو بگ باس 13کے فاتح سدھارتھ شکلا کی اچانک موت کے بعد بگ باس کی ایک اور سابقہ کنٹسٹنٹ سپنا چوہدری کی موت کی خبریں منظرِ عام پر آنے لگیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک خبر شیئر کی گئی جس میں بتایا گیا کہ اداکارہ و ڈانسر سپنا چوہدری ہریانہ میں ایک کار حادثے کے دوران ہلاک ہوگئیں۔

اس خبر کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر سپنا چوہدری کے مداحوں کی جانب سے شدید افسردگی کا اظہار کیا گیا۔

بعدازاں بھارتی میڈیا کی جانب سے سپنا چوہدری کی موت کی خبروں کی تردید کی گئی۔

اس حوالے سے سپنا چوہدری کے ساتھی فنکار دیو کمار دیوا نے کہا کہ اداکارہ کی موت کی خبریں جھوٹی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ سپنا چوہدری بالکل ٹھیک ہیں اور اُن کی کار کو کوئی حادثہ نہیں ہوا ہے۔


دوسری جانب سپنا چوہدری کی جانب سے بھی اُن کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سپنا چوہدری بالکل ٹھیک ہیں۔

تازہ ترین