• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 سوشل میڈیا پر بکری کے بچوں کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں سلائیڈنگ کرتے ہوئےدیکھا جاسکتا ہے۔

کیا آپ اپنا آج کا دن خوشگوار بنانا چاہتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی بکری کے بچوں کی یہ کیوٹ ویڈیو لازمی دیکھیں جس میں وہ زندگی سے خوب لُطف اندوز ہوتے نظر آرہے ہیں۔


انسٹاگرام کی جانب سے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک جنگل میں بکری کے بچے موجود ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے بکری کا ایک بچہ سلائیڈنگ کرتا ہے اور پھر دوسرا بچہ بھی ویسے ہی کرتا ہے۔

یہ ویڈیو صرف 12 گھنٹے پہلے ہی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی جسے اب تک 5 لاکھ سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین