• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ بھارت ٹیسٹ منسوخ ہونے کی وجہ آئی پی ایل کے سوا کچھ نہیں، مائیکل وان

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے انگلینڈ اور بھارت کے درمیان سیریز کا آخری ٹیسٹ ہونے کی وجہ بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل کو قرار دے دیا۔ 

اپنے بیان میں مائیکل وان کا کہنا تھا کہ اس ٹیسٹ کی منسوخی کی وجہ آئی پی ایل کے سوا کچھ نہیں ہے۔ 

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد جہاں معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوئے وہیں کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھ جانے کی وجہ سے آئی پی ایل کو منسوخ کرنا پڑ گیا تھا۔ 

بعد میں آئی پی ایل انتظامیہ میں ایونٹ کے بقیہ میچز کروانے کے لیے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا انتخاب کیا جہاں اس ایونٹ کے بقیہ میچز ایک ہفتے بعد ہی شروع ہونے جارہے ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں مائیکل وان نے بین الاقوامی کرکٹ سیریز کی منسوخی کی وجہ کھل کر بتادی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل میں شامل کھلاڑی اور اسٹاف ممبران روانہ ہو رہے ہیں، متحدہ عرب امارات میں 6 دن کے قرنطینہ کی شرط ہے، جبکہ ایونٹ کے بقیہ میچز کے آغاز میں صرف 7 روز باقی ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ مجھے یہ نہ کہیں کہ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ آئی پی ایل کے سوا کسی دوسری وجہ سے منسوخ ہوا ہے۔ 

واضح رہے کہ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز جاری تھی جس کا ایک میچ ہونا باقی تھا، اس دوران بھارتی کھلاڑیوں میں کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد آخری میچ کو منسوخ کرنا پڑا تھا۔

تازہ ترین