• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم ایک دوسرے کا سہارا ہیں، ثانیہ مرزا نے بہن کے ہمراہ تصویر شیئر کردی

ممبئی (این این آئی)بھارتی معروف ٹینس اسٹار، پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی بہن کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایک دوسرے کا سہارا ہیں ۔ثانیہ مرزا کی جانب سے اپنے تصدیق شدہ اکائونٹ انسٹا گرام پرشیئر کی گئی تصویر میں اْنہیں اپنی چھوٹی بہن انعم مرزا کے ساتھ خوبصورت لباس پہنے ہاتھوں میں ʼفائٹنگ گلوزʼ پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ثانیہ مرزا کی جانب سے اپنے انسٹا اکائونٹ پر شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ʼہم دونوں ایک دوسرے کا سہارا ہیں۔ثانیہ مرزا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں خوبصورتی سے متعلق بات کرتے ہوئے لکھا کہ مضبوط ہونا خوبصورتی کی نئی تعریف ہے۔

دل لگی سے مزید