• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Web Desk
Web Desk | 13 ستمبر ، 2021

کنٹونمنٹ الیکشن، PTI پہلے، (ن) لیگ دوسرے نمبر پر


کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج آگئے،  ملک کے 41 کنٹونمنٹ بورڈز کے 212 وارڈز میں 1560 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 63 امیدواروں کی کامیابی کے ساتھ پہلے جبکہ مسلم لیگ (ن) 59 امیدواروں کی جیت کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق 52 آزاد امیدوارکامیاب ہوئے جبکہ پیپلزپارٹی کے 17 امیدوار ،ایم کیو ایم کے10، جماعت اسلامی کے 7، بی اے پی اور اے این پی کے 2,2 امیدوار جیتے۔

پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کا پلڑا بھاری رہا، غیرسرکاری نتائج کے مطابق (ن) لیگ کے 51، آزاد 32 اور تحریک انصاف کے 28 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

اس کے علاوہ جماعت اسلامی کے 2 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کا کوئی امیدوار کامیاب نہیں ہوا۔

سندھ سے پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے 14،14 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ ایم کیو ایم 10، آزاد 7، جماعت اسلامی 5 اور (ن) لیگ کے3 امیدوار کامیاب ہوسکے۔

خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف 18، آزاد 9، (ن) لیگ کے 5 ،پیپلزپارٹی کے 3 اور اے این پی کے 2 امیدوار کامیاب ہوئے۔

بلوچستان سے 4 آزاد، تحریک انصاف 3 اور بی اے پی کے 2 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ بلوچستان میں( ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کا کوئی امیدوار نہ جیت سکا۔

کراچی کا میدان بھی پاکستان تحریک انصاف نے مار لیا، پی ٹی آئی کے 14، پیپلز پارٹی 11، جماعت اسلامی 5 ،ایم کیو ایم پاکستان اور (ن) لیگ کے 3,3 امیدوار کامیاب ہوئے۔

لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے سب سے زیادہ یعنی 15 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی جبکہ تحریک انصاف کے 3 اور ایک آزاد امیدوار کامیاب ہوا، پیپلز پارٹی کا لاہور سے کوئی امیدوار نہ جیت سکا۔

راولپنڈی میں بھی مسلم لیگ (ن) کے 24 امیدوار کامیاب ہوئے، تحریک انصاف کے 7 ،3 آزاد امیدوار اور جماعت اسلامی کے 2امیدوارکامیاب ہوسکے۔

حیدرآباد میں ایم کیو ایم پاکستان 7 اور پیپلزپارٹی کے 3 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ تحریک انصاف اور (ن) لیگ کا کوئی امیدوار کامیاب نہیں ہوا۔

کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 2 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف کےمحمد عمران شیخ 208 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جماعت اسلامی کے محمد منظور 116 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 9 کے غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالحمید بلوچ 2058 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ تحریک انصاف کے عارف انور نیازی 800 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔





خیبر پختون خوا میں کنٹونمنٹ بورڈ کے تمام 37 وارڈز کے غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج سامنے آگئے۔

غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج میں صوبے کی حکمران جماعت تحریک انصاف کے 18 امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں۔

نتائج کے مطابق صوبے کے کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن میں 9 آزاد امیدوار، ن لیگ کے 5 اور پی پی کے 3 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

بلوچستان میں کوئٹہ، ژوب اور لورالائی میں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں چار آزاد امیدوار کامیاب ہوگئے، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی نے تین اور بلوچستان عوامی پارٹی نے 2 نشستیں حاصل کی۔

بنوں میں کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ کا مکمل غیرسرکاری غیرحتمی نتیجہ سامنے آگیا، غیر سرکاری و غیر حتمی  نتیجے کے مطابق آزاد امیدوارجمشید محی الدین 444 ووٹ لے کر  پہلے نمبر پر ہیں جبکہ جمعیت علمائے اسلام ف کے نعیم گل 348 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

کوہاٹ کنٹونمنٹ بورڈ کے  وارڈ1، میں غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے محسن عتیق 348 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ پیپلزپارٹی کے شہریار خان 343 ووٹ لےکردوسرے نمبر پر رہے، کوہاٹ کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ  3 میں غیرسرکاری غیرحتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار سفیان رحمان 1070ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوارشوکت نواز457ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ2 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کےکفایت اللہ خان 325ووٹ لے کر کامیاب اور آزاد امیدوار ملک محمد ریاض 83ووٹ لے کر دوسرے نمبر  پر رہے۔

گوجرانوالہ کے  کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ1 میں غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے قمرعلی 2431 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کےصابرعلی1659ووٹ لےکردوسرےنمبر پر رہے۔

گوجرانوالہ کے کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 5 میں غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار چودھری محمد کاشف حفیظ 1411ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار عامر بٹ اختر 1185ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

گوجرانوالہ کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 10 میں غیرسرکاری غیرحتمی نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کےامیدوارغلام مجتبی 662 ووٹ لیکر کامیاب اور مسلم لیگ ن کے طاہرفاروق 296 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

اوکاڑہ کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 2 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار عمیر خادم 641ووٹ لےکر کامیاب رہے جبکہ آزاد امیدوار مسعود احمد مرزا341ووٹ لےکردوسرے نمبر پر رہے۔

اوکاڑہ کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ5 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار اقبال حسین شاہ 1773 ووٹ لے کر کامیاب اور تحریک انصاف کے نوید مشتاق 1171ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ملتان کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 2 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار غلام جیلانی شیخ 158ووٹ لے کر کامیاب اور تحریک انصاف کےخلیل احمد 131ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ملتان کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 4 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار شیخ عبد الوحید 929 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ  پاکستان تحریک انصاف کےسید احمد مونی 316ووٹ لے کر دوسرےنمبر پر آئے۔

ملتان کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 5 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار ملک بلال 1229 ووٹ لے کرکامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار ہمایوں اکبر 1115 ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے۔

ملتان کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 6،غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوارثنا اکبر 156ووٹ لے کرکامیاب اور  آزاد امیدوار محمد عارف رضا128ووٹ لےکردوسرےنمبر پر موجود ہیں۔

بہاولپور کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ  2 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے عبد المالک 242ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ تحریک انصاف کے محمد اعجاز 139ووٹ لے کردوسرےنمبر پر رہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 1 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف  کے انور علی 75 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کےغلام سرور34ووٹ لے کر دوسرےنمبر پر آئے۔

لورالائی کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 1 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار وحید خان 225ووٹ لے کر کامیاب رہے ، جبکہ آزادامیدوار ظریف خان 203ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ٹیکسلا کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ1 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے عابد حسین 738 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ تحریک انصاف کے یاسر محمود 268 ووٹ لےکر دوسرےنمبر پر موجود ہیں۔

ٹیکسلا کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 2 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کےغلام دستگیر439 ووٹ لے کرکامیاب اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار  منورخان 378ووٹ لےکر دوسرےنمبر پر ہیں۔

کھاریاں کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ1 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے میں تحریک انصاف کے غلام احمد 650 ووٹ لے کر کامیاب اور مسلم لیگ ق کے شکیل احمد 485 ووٹ لےکردوسرےنمبر پر رہے۔

کھاریاں کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 2،غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے نصیر احمد بٹ 613ووٹ لے کر کامیاب رہے اور پاکستان مسلم لیگ ن کےمحمدصداقت تصور322ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پشاور کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 1 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے میں آزاد امیدوار  نعمان فاروق 705 ووٹ لے کر کامیاب اور تحریک انصاف کےمومن رشیدگرواڑہ193ووٹ لےکردوسرےنمبر پر ہیں۔

حویلیاں کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 2 میں غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کےسردار سید اکثر990ووٹ لےکرکامیاب اور آزاد امیدوار لیاقت خان 716ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایبٹ آباد کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ  4 کے غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے بیدار بخت 1554ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ آزاد امیدوار نزاکت خان 1093 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے۔

ایبٹ آباد کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 5 کے غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے فواد علی جدون 637 ووٹ لے کر کامیاب رہے ، جبکہ تحریک انصاف کے فہیم گل اعوان 547ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے۔

ایبٹ آباد کنٹونمنٹ بورڈ کے  وارڈ10 میں غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کےنبیل اشرف 1083 ووٹ لےکر کامیاب رہے جبکہ تحریک انصاف کےاعجاز احمدخان جدون 898ووٹ لے کر دوسرےنمبر پر ہیں۔

حیدرآباد کے کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 2 میں غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کےعابدحسین 927 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کےراشد محمود528 ووٹ لےکردوسرےنمبر پر آئے۔

حیدر آباد کے  کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 7 کے غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے عرفان علی خان 934ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے محمد فیصل 263ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

حیدر آباد میں کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 10 کے غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے شاہ حسین بخاری 496ووٹ لےکر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کےعبد الشکور 251 ووٹ لےکردوسرے نمبر پر آئے۔

رسالپور کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 1 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کےوقار احمد 300ووٹ لےکرکامیاب ہوئے ، جبکہ آزاد امیدوارعثمان خان خلیل201ووٹ لےکردوسرے نمبر پر رہے۔

الیکشن کمیشن کے علی زیدی کی حلقہ بدری کے احکامات

الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کو حلقہ بدر کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ علی زیدی نے الیکشن قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، جس پر انہیں حلقہ بدر کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ علی زیدی نے ووٹرز کے لیے مشکلات پیدا کیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے وفاقی وزیر کو حلقہ بدر کریں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کوئی منتخب عہدہ رکھنے والا شخص دوران پولنگ حلقے کا دورہ نہیں کرسکتا ہے۔

الیکشن کمیشن کو چیلنج کرتا ہوں دورہ کیے گئے پولنگ اسٹیشن کا بتائے ، علی زیدی

دوسری جانب وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے سوا کسی پولنگ اسٹیشن پر نہیں گیا، میں الیکشن کمیشن کو چیلنج کرتا ہوں دورہ کیےگئے پولنگ اسٹیشن کا بتائے۔

اپنے بیان میں علی زیدی نے کہا کہ خلاف ورزی ثابت ہوجائے تو بطور وزیر اور رکن قومی اسمبلی استعفیٰ دے دوں گا۔

علی زیدی نے کہا کہ کیا ضلعی الیکشن کمشنر غلط ثابت ہونے پر معافی مانگیں گے؟۔

کراچی میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں مختلف وجوہات کی وجہ سے کہیں بے نظمی دیکھنے میں آئی تو کہیں ووٹنگ کا عمل سست روی کا شکار رہا۔

کراچی کنٹونمنٹ بورڈ میں کالا پل کے قریب واقع پولنگ اسٹیشن میں بے نظمی نظر آئی۔

ووٹ ڈالنے کے بعد بھی ووٹرز کی پولنگ اسٹیشن میں موجودگی پر پولنگ ایجنٹ نے احتجاج کیا، جس پر پریذائڈنگ افسر کی مداخلت کے بعد متعلقہ ووٹرز باہر نکل گئے۔

منوڑہ کنٹونمنٹ بورڈ میں واقع پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ کا عمل سست روی کا شکار رہا، دونوں پولنگ اسٹیشنز میں تقریباً 50 سے 60 ووٹ کاسٹ ہوئے۔

منوڑہ کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ 1 کے 2 پولنگ اسٹیشنز میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 سو کے قریب ہے۔

ادھر فیصل کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 1 میں ووٹنگ کا عمل تاخیر سے شروع ہوا۔

کلثوم بائی ولیکا اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن میں پولنگ ایجنٹ اور میڈیا نمائندگان کو اندر جانے میں مشکلات پیش آئیں۔

کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے سلسلے میں ہونے والی پولنگ کے دوران کراچی کے کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 4 سے 2 جعلی پولنگ ایجنٹس کو گرفتار کر لیا گیا۔

کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے حکام کے مطابق گرفتار کیے گئے مذکورہ جعلی پولنگ ایجنٹس بغیر کسی تصدیقی دستاویزات کے پولنگ اسٹیشن میں موجود تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں جعلی پولنگ ایجنٹس کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 4 میں خواتین کے پولنگ اسٹیشن کے اندر تھے۔

کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ جعلی پولنگ ایجنٹس کو گرفتار کر کے پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

کراچی میں ہی حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این اے فہیم خان کی کورنگی کنٹونمنٹ کے وارڈ نمبر 3 بھٹائی کالونی آمد پر پیپلز پارٹی کے امیدوار ناصر شیخ نے احتجاج کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے ایم این اے فہیم خان کورنگی کنٹونمنٹ کے وارڈ 3 بھٹائی کالونی پہنچ گئے۔

پیپلز پارٹی کے امیدوار ناصر شیخ نے پی ٹی آئی کے ایم این ا ے پر پولنگ میں مداخلت کا الزام لگا دیا اور احتجاج کیا ہے۔

احتجاج کے باعث پولنگ اسٹیشن پر صورتِ حال کچھ دیر کشیدہ رہی، جس کے بعد ایم این اے فہیم خان روانہ ہو گئے اور صورتِ حال معمول پر آگئی۔

ادھر ملتان کے کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 4 کے پولنگ اسٹیشن پر ووٹرز کی لائن توڑنے کے باعث جھگڑا ہوا۔

پولیس کے مطابق رش کے باعث ایک ووٹر لائن توڑ کر ووٹ ڈالنے کی کوشش کر رہا تھا، ووٹرز کے جھگڑے سے پولنگ کا عمل متاثر نہیں ہوا۔

اس کے بعد وارڈ نمبر 4 کے اسی پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ جھگڑا ہوا جس کی وجہ سے عارضی طور پر پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔

پولیس نے ہاتھا پائی کرنے والے ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن کی حدود سے نکال دیا، جس کے بعد پولنگ کا عمل دوبارہ شروع ہو گیا۔

کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے دوران سیالکوٹ کے وارڈ نمبر 2 پر خواتین کے پولنگ اسٹیشن کے باہر کشیدگی پائی جاتی ہے۔

سیالکوٹ میں کشیدہ صورتِ حال اس وقت دیکھنے میں آئی جب 2 سیاسی جماعتوں کے کارکنان آمنے سامنے آگئے۔

دونوں جماعتوں کے کارکنوں کی جانب سے ایک دوسرے پر دھاندلی کے الزامات لگائے گئے اور نعرے بازی کی گئی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا عمل پانچ بجے تک جاری رہا، بڑی تعداد میں ووٹرز اپنے گھروں سے نکل کر ووٹ ڈالنے آئے۔