اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے آبی ذخائر مونس الٰہی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔پیپلزپارٹی کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق بلاول نے مونس الٰہی سے چوہدری شجاعت حسین کی صحت سے متعلق دریافت کیا،بلاول نےچوہدری پرویز الٰہی کیلئے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران ملک میں پانی کی ترسیل کے نظام اور سندھ میں پانی کی قلت کے معاملے پر بھی گفتگوکی گئی ۔