• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سوشل میڈیا پر بچوں کی دلچسپ انداز میں کرکٹ کھیلتے ہوئے ایک پرانی ویڈیو وائرل ہے جسے دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔

بھارت سے وائرل ہوتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پرانے طرز کے ایک ٹوٹے ہوئی ٹی وی اسکرین کی ایک جانب چند بچے شائقین کی طرح میچ دیکھ رہے ہیں جبکہ دوسری جانب بچے کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

ٹی وی اسکرین کی جانب دیکھتے بچے ایسے تاثر دے رہے ہیں جیسے کہ وہ لائیو کرکٹ میچ دیکھ رہے ہیں جبکہ کرکٹ کھیلتے بچے اس دوران چوکے چھکے لگا رہے ہیں اور ایسے کھیل رہے ہیں جیسے کہ ٹی وی پر کھلاڑی کرکٹ کھیلتے نظر آتے ہیں۔

ویڈیو پر انگریزی زبان میں ڈب کی گئی کمنٹری بھی سُنی جا سکتی ہے۔

اس دلچسپ ویڈیو کو تا حال ہزاروں صارفین دیکھ اور پسند کر چکے ہیں جبکہ ٹوئٹر صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو ری ٹوئٹ بھی کیا جا رہا ہے۔