• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین جلد اپنی فوج تشکیل دے، مانفریڈ ویبر

برسلز( نیوز ڈیسک)یورپی پارلیمان میں کرسچن ڈیموکریٹ ارکان کے سربراہ مانفریڈ ویبر نے مطالبہ کیا ہے کہ یورپی یونین کی ایک مشترکہ فوج کے منصوبے کو جلد از جلد عملی شکل دی جائے۔جرمنی میں چانسلر مرکل کی مخلوط حکومت میں شامل قدامت پسند جماعت کرسچن سوشل یونین سے تعلق رکھنے والے ویبر نے جرمنی کے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یورپ کو بلاتاخیر اپنی ایک مشترکہ فوج تشکیل دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ یورپی یونین کے رکن ممالک میں فوجیوں کی مجموعی تعداد لاکھوں میں ہے، اس کے باوجود گزشتہ ماہ کابل کے ہوائی اڈے کی حفاظت نہ کی جا سکی۔ مانفریڈ ویبر کے مطابق یورپی یونین کو سائبر حملوں سے بچائو کے لیے بھی اپنی ایک مشترکہ فورس کے قیام میں دیر نہیں کرنا چاہیے۔
تازہ ترین