• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملازمین بر طرفی فیصلے کیخلاف وفاق سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کرے گا

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ ) سپریم کورٹ کی جانب سے سیکڈ ایمپلائز ایکٹ 2010 کالعدم قرار دینے کے 17 اگست کے فیصلہ کے خلاف وفاقی حکومت نے نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذ رائع کے مطا بق سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف اٹارنی جنرل جلد نظرثانی درخواست دائر کریں گے۔ درخواست میں 17 اگست کے فیصلے پر نظر ثانی کی استدعا کی جائے گی۔ سیکڈ ایمپلائز ایکٹ کالعدم قرار دینے سے ہزاروں سرکاری ملازمین بے روزگار ہوئے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف ملازمین ملک بھر میں سراپا احتجاج ہیں۔

تازہ ترین