محکمۂ داخلہ سندھ نے صوبۂ سندھ کے 2 بڑے شہروں کراچی اور حیدر آباد میں کورونا وائرس کے حوالے سے بنائے گئے قواعد پر سختی سے عمل کرانے کی ہدایت کر دی۔
اس ضمن میں محکمۂ داخلہ سندھ نے کراچی اور حیدر آباد کے کمشنرز کو خط لکھا ہے جس میں دونوں شہروں میں بازار رات 8 بجے بند کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمۂ داخلہ کا اپنے خط میں کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جائے۔
محکمۂ داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد میں بازار رات 8 بجے بند کرنے کے فیصلے پر مکمل عمل کرایا جائے۔
محکمۂ داخلہ سندھ کے کمشنر کراچی اور کمشنر حیدر آباد کو بھیجے گئے مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دونوں شہروں میں انڈور ڈائننگ کی پابندی پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔