پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید کو سوشل میڈیا صارفین نے لاطینی میوزک کے بادشاہ گلوکار رِکی مارٹن کی مشابہہ قرار دے دیا۔
مختلف سوشل میڈیا پیجز پر رِکی مارٹن کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے ، جس میں گلوکار کلین شیو اور لمبے بالوں کیساتھ نظر آرہے ہیں ۔
حیران کن طور پر اس تصویر میں رِکی مارٹن کی شکل واقعی کافی حد تک پاکستانی اداکارہ صنم سعید سے ملتی جلتی محسوس ہورہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویرکوصارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے ، جبکہ دلچسپ اور مضحکہ خیز تبصرے بھی کیے جارہے ہیں ۔
ایک صارف نےتصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ اسےسچ میں ایسا لگا کہ کسی نے صنم سعید کا میل ورژن بنایا ہے۔‘
جبکہ ایک نے تو اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے رِکی مارٹن اور صنم سعید کو جڑواں بہن بھائی قرار دے دیا ۔