• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا ہمشکل نوجوان کون ہے؟

گزشتہ دنوں سیالکوٹ کی سڑکوں رکشوں میں سفر کرنے والے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ہمشکل نوجوان کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے رہے۔ 

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں موجود عمران خان سے مشابہہ شخص سوات کا رہائشی شاہ حسین ہے جو محنت مزدوری کے سلسلے میں سیالکوٹ میں مقیم ہے اور ڈرائی فروٹ کا کام کرتا ہے۔

شاہ حسین کا کہنا ہے کہ جب بھی کہیں جانا ہو لوگ راستے میں روک لیتے ہیں اور میرے ساتھ سیلفیاں بناتے ہیں۔


شاہ حسین عمران خان سے ملنے کا خواہشمند ہے اور کہتا ہے کہ گھبرانا نہیں سب ٹھیک ہو جائے گا۔

سوشل میڈیا پر شاہ حسین کی ویڈیو پر لوگ تبصرہ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ  یہ شخص راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جائے گا۔

تازہ ترین