• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات ، وزیراعظم کا نتائج کی تجزیاتی رپورٹ تیاری کا فیصلہ


وزیراعظم عمران خان نے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے نتائج کی تجزیاتی رپورٹ تیار کرانے کافیصلہ کرلیا۔

رپورٹ کے ذریعے دیہی اور شہری علاقوں میں پی ٹی آئی ووٹ بینک بڑھنے یا کم ہونے سے متعلق حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے لاہور، راولپنڈی، ملتان اور پشاور کے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کی رپورٹ تیار کرنےکا حکم دے دیا ہے۔

تجزیاتی رپورٹ میں بڑے شہروں میں امیدواروں کا چناؤ اور ووٹرز کے ساتھ پارٹی قائدین کا رویہ بھی شامل ہوگا۔

تازہ ترین