• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر


شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر دتہ خیل میں آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی کمیں گاہ سے ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

تازہ ترین