• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالینڈ میں سفیر پاکستان نے بادشاہ کو اسناد سفارت پیش کردیں

دی ہیگ( راجہ فاروق حیدر) ہالینڈ میں پاکستان کے نئے سفیر سلجوق مستنصر تارڑ نے اپنی اسناد سفارت ہالینڈ کے بادشاہ ولیم الیگزینڈر کو شاہی محل میں پیش کیں۔ اس موقع پر سفیر پاکستان نے ولیم الیگزینڈر کو صدر پاکستان اور حکومت پاکستان کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ ہالینڈ کے بادشاہ ولیم الیگزینڈر نے بڑی گرم جوشی سے پاکستان اور پاکستان کی عوام کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔
یورپ سے سے مزید