• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PAC ذیلی کمیٹی کی پاکستان بیت المال کے بجٹ میں اضافے کی سفارش

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پی اے سی کی ذیلی کمیٹی نے پاکستان بیت المال کے بجٹ میں اضافے کی سفارش کر دی جبکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام انتظامیہ کی جانب سے غیر مجاز طور پر ملازمین کو مونیٹائزیشن الائونس دیئے جانے کا معاملہ وزارت خزانہ کو بھجوانے کی ہدایت کر دی، کمیٹی نے وسیلہ حق پروگرام کے تحت دیئے گئے قرضے کی اقساط کی ریکوری نہ ہونے سے متعلق معاملہ واپس ڈی اے سی کے سپرد کرنے اور بی آئی ایس پی کے بورڈ کی میٹنگ میں لے جا کر فیصلہ کرنیکی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر کمیٹی ریاض فتیانہ کی صدارت میں گزشتہ روز ہوا،اجلاس میں تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن کے2010-11سے 2017-18 تک کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا ، کمیٹی نے 23آڈٹ اعتراضات دوبارہ محکمانہ اکائونٹس کمیٹی کے سپرد کر تے ہوئے ایک مہینے میں رپورٹ طلب کر لی، آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ بینظرانکم سپورٹ پروگرام انتظامیہ کی جانب سے غیر مجاز طور پر گریڈ 18اور 19کے ملازمین کو مونیٹائزیشن الائونس دیا گیا، کمیٹی نے معاملہ وزارت خزانہ کو بھجوانے کی ہدایت کرتے ہوئے ریکور ہونیوالی رقم کی آڈٹ کو تصدیق کرا نے کی ہدایت کر دی۔

تازہ ترین