• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے ہمیشہ دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئرسیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا ، آٹھ ملکوں کی انٹیلی جنس قیادت کا اجلاس خطے کی صورت حال کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا، انہوں نے کہا کہ اجلاس میں پاکستان ، چین ، روس ، ایران ، قازقستان، ترکمانستان، ازبکستان، اور تاجکستان کی انٹیلی جنس قیادت نے جو دانشمندانہ فیصلے کئے ہیں اس سے افغانستان میں بھارت کی دہشت گردی کو روکنے اور امن کے قیام میں مدد ملے گی۔

تازہ ترین