• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کی وجہ کورونا، آٹے،گھی اور چینی پر ٹارگٹڈ کیش سبسڈی دیں گے، شوکت ترین

اسلام آباد (ایجنسیاں)وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے آٹا، گھی، چینی اور دالوں پرٹارگٹڈ کیش سبسڈی دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گندم کی امدادی قیمت 1950روپے فی من کردی ہے جس کے بعد آئندہ چند دنوں میں آٹے کی قیمت میں غیر معمولی کمی ہوجائیگی‘کورونا اور طلب و رسد میں تعطل کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر روز مرہ استعمال کی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا‘قیمتوں کے استحکام کے لیے پیداوار بڑھانا ہوگی ،سبزیوں کی قیمت میں اضافے پر تشویش ہے ،آلو، پیاز، ٹماٹر سمیت روز مرہ کی چیزوں کی قیمتوں میں مقامی سطح پر اضافے کے بعد جائزہ لینا ہوگا کہ آیا منڈی میں مہنگے دام فروخت ہونے والی سبزیوں کو برآمد کرنا چاہیے یا نہیں،کسان کو اتنا منافع نہیں ملتا جتنا خوردہ فروش کماتا ہے‘ریٹیلرزچارفیصدمنافع لیتے ہیں ‘نقصان میں چلنے والے دس بڑے اداروں پی آئی اے ، اسٹیل مل اور ڈسکوز کو منافع بخش بنانے کیلئے نیا بورڈ قائم کیا جارہا ہے۔منگل کو وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب اور معاون خصوصی برائے فوڈ سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں وزیر خزانہ نے کہاکہ معیشت مستحکم ہو رہی ہے‘34فیصد عوام کوگزشتہ سال کی قیمت پر آٹا دیں گے۔

تازہ ترین