• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طورخم بارڈر پیدل آمد و رفت کے لئے کھول دیا گیا

لنڈی کوتل (نمائندہ جنگ )طورخم بارڈر کوپیدل آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا ،طورخم بارڈر کو پیر کےروز امارات اسلامی فورسز نے دونوں اطراف سے پیدل آمدورفت کے لئے بند کر دیاتھا۔ جسے منگل کو پاکستان سے افغانستان جانے اور افغانستان سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لئے کھول دیاگیا ہے ،سرکاری زرائع کے مطابق طورخم بارڈر کے راستے افغان شہری افغانستان جاسکتے ہیں جبکہ افغانستان سے پاکستان کے شہریوں کوآنے کی اجازت ہوگی،آنے والے پاکستانی شہریوں کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا جائے گا ،سرکاری ذرائع کے مطابق افغانستان سے آنے والے افغان مسافروں کو طورخم بارڈر کے راستے پاکستان داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تازہ ترین