• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کا جعلی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بنانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ایف آئی اے کو جعلی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بنانے اور بنوانے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔ این سی او سی کی ہدایت پر ایف آئی اے نے جعلی ویکسی نیشن سرٹیفیکٹ بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا، جس کے تحت مختلف شہروں سے ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں گرفتار اشخاص کو مجرم لکھا گیا ہے۔

تازہ ترین