کراچی (ٹی وی رپورٹ) معروف گلوکارہ نازیہ حسن کے بھائی زوہیب حسن کیخلاف ایک ارب روپے ہرجانے کے دعوے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سندھ ہائی کورٹ نے زوہیب حسن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے بیانات دینے سے روک دیا ہے۔ مرزا اشتیاق بیگ کی جانب سے دائر دعوے میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ زوہیب حسن نے گزشتہ مہینے ایک انٹرویو میں اُن پر من گھڑت اور جھوٹے الزامات عائد کیے۔ زوہیب حسن نے نازیہ حسن کی موت کو غیر فطری قرار دیا تھا جبکہ نازیہ حسن لمبے عرصے تک کینسر میں مبتلا رہیں، نازیہ کے انتقال متعلق برطانیہ حکام کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ موجود ہے، مرزا اشتیاق بیگ کا کہنا ہے کہ زوہیب حسن کے الزامات کا مقصد انہیں بلیک میل کرنا ہے۔