• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلسل بارش نے صحرائے تھر کو سرسبز و شاداب وادی میں بدل دیا

اسلام کوٹ(نامہ نگار)مسلسل ایک ہفتے سےجاری بارش نے صحرائے تھر کو سرسبز و شاداب وادی میں بدل دیا۔سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق صحرائے تھر میں مسلسل ایک ہفتے سے جاری بارش نے سنہری رنگ کے پیاسے ریتیلے ٹیلوں کو سرسبز و شاداب وادی میں بدل دیا ہے۔ویرانی اور خشک سالی کی جگہ سبزہ زار سے تھر کشمیر کے وادیوں کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔ضلع کی ساتوں تحصیلوں کے 23 سو کے قریب دیہاتوں میں مطلوبہ بارش کے بعد گزشتہ سات روز سے کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش سے موسم انتہائی خواشگوار ہو گیا ہے۔

تازہ ترین