• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، کورونا کے دوران آن لائن شادیوں میں 28 فیصد اضافہ

ریاض (جنگ نیوز )سعودی عرب میں کورونا وبا کے دوران آن لائن شادی بیاہ اور عقد نکاح کے دستاویزات کے اندراج میں 28 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اپریل 2020سے مارچ 2021 کے دوران آن لائن شادی کے 150171 کیسز کا اندراج کیا گیا جب کہ اس کے مقابلے میں مارچ 2019 سے اپریل 2020 کے دوران 117025 آن لائن شادیوں کا اندراج کیا گیا تھا۔

آن لائن میرج کنٹریکٹ سروس سعودی عرب کی وزارت انصاف کی طرف سے شروع کی گئی ہے۔

تازہ ترین