• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان دہشتگرد تو نہرو اور گاندھی بھی دہشتگرد تھے، دارالعلوم دیوبند

کراچی (نیوز ڈیسک) دارالعلوم دیوبند کے مہتمم اور جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا ہے کہ اگر طالبان دہشتگرد ہیں تو پھر جواہر لعل نہرو اور گاندھی بھی دہشتگرد تھے، ابو الکلام آزاد بھی دہشت گرد تھے۔ بھارت کے مقامی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں مولانا ارشد مدنی کا کہناتھاکہ ہم طالبان کو جانتے ہی نہیں ہیں، وہ غلامی کو قبول نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھاکہ ہم کسی کو دہشت گرد نہیں کہتے اور ہم طالبان کو بھی دہشت گرد نہیں سمجھتے۔ مولانا ارشد مدنی نے مزید کہا کہ اگر طالبان اس بنیاد پر کہ وہ غلامی کی زنجیروں کو توڑ کر آزاد ہو رہے ہیں، اس کا نام دہشت گردی ہے تو جواہر لعل نہرو بھی دہشت گرد تھے، گاندھی بھی دہشت گرد تھے، ابو الکلام آزاد بھی دہشت گرد تھے، یہ کیا بات ہے۔

تازہ ترین