• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنخواہ کی ادائیگی میں تاخیر پر چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹروں کا احتجاج

ملتان (سٹاف رپورٹر) چلڈرن کمپلیکس اکاونٹس عملے کی غفلت،ڈاکٹروں کا تنخواہیں لیٹ ہونے پر ایم ایس آفس کے سامنے احتجاج۔وائی ڈی اے چلڈرن کے صدر ڈاکٹر عمیر،ڈاکٹر اشفاق ڈاکٹر سہیل،ڈاکٹر وقاص کا کہنا تھا کہ اکاؤنٹس والے جان بوجھ کر ان کی تنخواہوں میں تاخیر کرتے ہیں ،ڈاکٹروں کا سیلری چیک جمعہ 10ستمبر کا جمع کرایا گیا تھا اور ہمیں تنخواہ 14ستمبر کو جاری کی گئی ،جبکہ دیگر ہسپتال کے عملہ کو 10ستمبر کو تنخواہیں جاری کی گئیں ،گزشتہ کئی ماہ سے ایسی پریکٹس کی جارہی ہے ،حالانکہ چلڈرن ہسپتال خود مختار ادارہ ہے اور اس سیلریز کا الگ سے بجٹ مختص ہے، مگراس کے باوجود اکاونٹس عملہ بروقت تنخواہیں دینے میں لاپرواہی کا مظاہرہ کرتا ہے۔احتجاجی ڈاکٹرز نے ہسپتال انتظامیہ سے آئندہ ماہ بروقت تنخواہ جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔اس سلسلے میں ڈائریکٹر فنانس احمد نواز کا کہنا ہے کہ خود مختار ادارہ بننے کے بعد نیا آسان اکاؤ نٹ بنایا گیا ہے آسان اکاؤنٹ میں ٹیکنیکل مسائل کی وجہ سے تنخواہیں لیٹ ہو رہی ہیں،تاہم جلد ہی ان مسائل پر قابو پالیا جائے گا اور آئندہ ماہ سے روٹین میں ت بروقت تنخواہیں جاری کی جائیں گی۔
تازہ ترین