• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: گل پلازا میں 55 سے 60 افراد جاں بحق ہوئے، ڈپٹی کمشنر جنوبی

ڈپٹی کمشنر جنوبی کراچی جاوید نبی کھوسو نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازا میں 55 سے 60 افراد جاں بحق ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ 48 افراد کا پوسٹ مارٹم ہوچکا، 86 لاپتہ ہیں، ملبے کے نیچے سے ممکنہ لاشوں کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

جاوید نبی کھوسو کا کہنا ہے کہ جن عمارتوں میں فائر سیفٹی انتظامات نہیں انہیں نوٹس جاری کر رہے ہیں، 6 عمارتوں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب صدرگل پلازا تاجر ایسوسی ایشن تنویر پاستا کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کے راستے بند نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی ریمپ بھی کھلا تھا، مسجد سے باہر جانے کے دو راستے بھی کھلے ہوئے تھے۔

تنویر پاستا کا مزید کہنا تھا کہ بجلی بند نہ کرتے تو جو لوگ باہر نکلے وہ بھی نہیں نکل سکتے تھے۔

قومی خبریں سے مزید