سینئر سیاست دان اور انیس سو پینسٹھ کی جنگ کے ہیرو میجر ریٹائرڈ راجہ نادر پرویز 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
راجہ نادر پرویز چار مرتبہ فیصل آباد سے اور ایک مرتبہ راولپنڈی سے رکن قومی اسمبلی بنے۔
انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں بہادری کا مظاہرہ کرنے پر انہیں ستارہ جرات سے نوازا گیا۔
راجہ نادر پرویز انیس سو اکہتر میں مشرقی پاکستان میں جنگی قیدی بننے کے بعد فتح گڑھ کے بھارتی کیمپ سے فرار ہو کر پاکستان پہنچے۔
فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد راجہ نادر پرویز نے سیاست میں قدم رکھا تھا۔