• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تعمیر نو ہوسکے گی، دفتر خارجہ

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان نے غزہ میں پائیدار امن کے قیام کے لئے بورڈ آف پیس (بی او پی ) میں شمولیت کی امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی دعوت قبول کر لی ہے۔بدھ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے فریم ورک کے تحت غزہ امن منصوبے پر عملدرآمد کی حمایت کے لئے بورڈ آف پیس میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اس کے قیام سے غزہ میں مستقل جنگ بندی کے نفاذ، فلسطینی عوام کے لئے انسانی امداد میں خاطر خواہ اضافے اور علاقے کی تعمیرنو کے لئے عملی اقدامات ممکن ہو سکیں گے‘پاکستان بورڈ آف پیس کے رکن کی حیثیت سے ان اہداف کے حصول اور فلسطینی عوام کی مشکلات کے خاتمے کے لئے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا۔پاکستان اس بات کا بھی خواہاں ہے کہ یہ کوششیں ،فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت جو بین الاقوامی اصولوں اور اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں سے ہم آہنگ، ایک قابلِ اعتماد اور مقررہ مدت کے سیاسی عمل کے ذریعے ممکن ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید