• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شبقدر روڈ پر ناگمان سے درجنوں دکانوں کی تجاوزات مسمار

پشاور ( وقائع نگار )ضلعی انتظامیہ پشاور نے ٹائون ٹو انتظامیہ کے ہمراہ مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے چارسدہ روڈپر ناگمان کے علاقے سے سڑک کے کنارے قائم درجنوں تجاوزات کو مسمار کردیا۔ اس حوالے سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرانور اکبر خان نے ٹاون ٹو انتظامیہ کی ٹی او آر میڈم ذوالحجہ اور انفورسمنٹ آفیسر ارباب میر عالم خان کے ہمراہ شبقدر روڈ پر ناگمان کے علاقے میں سڑک کے کنارے تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا۔ اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔ آپریشن کے دوران چارسدہ روڈ پر درجنوں دکانوں کی تجاوزات کو مشینری کی مدد سے مسمار کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاورکیپٹن (ر) خالد محمود کے مطابق پشاور کے تمام علاقوں میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گا۔اور دوبارہ تجاوزات قا ئم کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔
تازہ ترین