• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی جماعتوں کے کھاتوں میں شفافیت لانا ضروری ہے، فرخ حبیب


وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے کھاتوں میں شفافیت لانا ضروری ہے، تحریکِ انصاف کو نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے اکاؤنٹ دیکھنے کی اجازت دی جائے۔

اسلام آباد میں وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے کیس 5 سال سے زیرِ سماعت ہیں، ٹھپہ مافیا الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مخالفت کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے اکاؤنٹس دکھانے کی اجازت نہیں دے رہی، الیکشن کمیشن تمام پارٹیوں کے ساتھ برابری کا سلوک کرے، آئینی ادارے اپنی ذمے داریاں پوری کریں۔

وزیرِ مملکت نے یہ بھی کہا کہ شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہیں، اپوزیشن صاف شفاف انتخابات کیلئے تجاویز نہیں دے رہی۔

تازہ ترین