• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکارہ شہناز گِل کی قریبی دوست سدھارتھ شکلا کی اچانک موت کے بعد سوشل میڈیا پر مقبولیت میں اضافہ ہو گیا ہے ۔

بھارتی معروف رئیلٹی شو بگ باس 13 کی کنٹسٹنٹ شہناز گِل کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 10 ملین ہو گئی ہے۔

شہناز گِل کے اکاؤنٹ کا اگر جائزہ لیا جائے تو وہ اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر زیادہ تر فوٹو شوٹس شیئر کرتی نظر آ تی ہیں۔

شہناز گِل انسٹا گرام پر کافی متحرک بھی ہیں جبکہ اپنے قریبی دوست سدھارتھ شکلا کی رواں ماہ 2 ستمبر کو اچانک موت کے بعد انہوں نے تا حال انسٹا گرام پر کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی ہے۔

تازہ ترین