• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ٹیم کے سابق مایہ ناز بیٹسمین اور نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

لاہور سے جاری بیان میں محمد یوسف نے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ مکمل آئسولیشن میں ہوں، گھر والے سب ٹھیک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہفتے سے طبیعت خراب ہونا شروع ہوئی، اب پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

محمد یوسف کو ٹی 20 اسکواڈ کے کھلاڑیوں کی ٹریننگ کی نگرانی کرنی ہے، اب عمر رشید نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کی نگرانی کریں گے۔

تازہ ترین