• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیک نیوز کا مرکز بنی گالہ اور وزیر اعظم ہاؤس ہے، حافظ حمد اللّٰہ

اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ فیک نیوز کا مرکز بنی گالہ اور وزیر اعظم ہاؤس ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ اگر مسئلہ فیک نیوز ہے تو یہ سب سے زیادہ حکومتی ترجمانوں کی طرف سے پھیل رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی ترجمانوں کو کنٹرول کرنے کے لیے کنٹرول اتھارٹی ضروری ہے۔

پی ڈی ایم ترجمان نے مزید کہا کہ حکومت پی ایم ڈی اے کے ذریعے میڈیا کے گرد شکنجہ سخت کرنے پر تلی ہوئی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت میڈیا کی زبان بندی اور ہاتھ پیر باندھنے کی سازش کر رہی ہے، میڈیا کی اصلاح کے لیے پہلے ہی سے قوانین اور ادارے موجود ہیں۔

حافظ حمد اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ حکومت موجود قوانین کے نفاذ کے لیے اقدامات کرے، پی ڈی ایم حکومت کی ہر سازش کا مردانہ وار مقابل کرے گی۔

تازہ ترین