• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استعفےنہ دینے کا طعنہ دینے والے عدم اعتماد کیوں نہیں لاتے، فضل الرحمان


پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو دو ٹوک جواب  دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں استعفے نہ دینے کا طعنہ دینے والے عدم اعتماد کیوں پیش نہیں کرتے۔

 جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے حب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی رائے بڑی عقل پر مبنی ہے تو پیش کریں عدم اعتماد، کیوں آرام سے بیٹھے ہیں۔

پیپلز پارٹی کی پنجاب میں تبدیلی سے متعلق خواہش کے سوال میں سربراہ  پی ڈی ایم نے کہا کہ چھ ممبران پر عدم اعتماد کی بات نہیں کی جاسکتی، اس سے بڑی حماقت کی بات کوئی نہیں ہوسکتی۔

تازہ ترین