• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصباح کے مستعفی ہونے کے بعد میرے رکنے کا جواز نہیں، وقار یونس

کراچی ( ٹی وی رپورٹ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ استعفیٰ دینے میں کئی وجوہات ہیں،مصباح الحق نے استعفیٰ دیا تو پھر میرے رکنے کا جواز نہیں بنتا تھا۔کورونا کی وجہ سے بھی کافی مشکلات کا سامنا تھا یہ بھی استعفے کی وجوہات میں شامل ہے۔صرف ہم ایک دو نہیں تقریباً پورا بورڈ ہی تبدیل ہوگیا ہے۔ جب بھی کوئی نئی ٹیم آتی ہے اپنے لوگوں کو لے کر آتی ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں وسیع تجربہ ہے اس لئے چیزوں کا پہلے پتہ چل جاتا ہے۔ بورڈ میں نئے لوگوں کو آنا چاہئے، نئے لوگوں کو موقع ملنا چاہئے، نئے لوگ آتے ہیں تو تبدیلیاں لاتے ہیں۔لوگوں کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے میں بولنگ کوچ کی حیثیت سے کام کررہا تھاٹیم سلیکشن میں میرا کبھی بھی کردار نہیں رہا۔

تازہ ترین