• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کویت میں لاپتہ پاکستانی لڑکی کی طالبان کے ساتھ شامل ہونے کی دھمکی

کویت سٹی (جنگ نیوز )کویت میں مقیم ایک پاکستانی شہری نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ اس کی 15سالہ بیٹی لاپتہ ہوگئی ہے۔لڑکی نے ایک پیغام میں عزم ظاہر کیا کہ وہ اسرائیل جا کر خود کو دھماکے سے اڑا لے گی، دوسری جانب پولیس لڑکی کا کویت میں موجودگی کا سراغ لگانے میں کامیاب ہوگئی ہے،عرب میڈیا کے مطابق والد نے کہا ہے کہ ’لاپتہ ہونے کے بعد اس نے واٹس ایپ پر پیغام بھیجا ہے کہ ’میں طالبان کے ساتھ شامل ہو کر اسرائیل کے خلاف لڑوں گی۔‘پولیس ذرائع نے کہا ہے کہ خیطان پولیس سٹیشن میں ایک 50سالہ پاکستانی تارک وطن نے منگل کے روز رپورٹ درج کرائی ہے۔اس کا کہنا ہے کہ اس کی 15سالہ بیٹی لاپتہ ہوگئی ہے اور گھر سے اس کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ غائب ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین