• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوری اداروں کی بہتری کیلئے اقدامات کرنا ہونگے، مقررین

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی، نیوز ایجنسیاں ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم جمہوریت بدھ کو منایا گیا۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سیاسی، سماجی اور عوامی تنظیموں نے مختلف تقاریب کا انعقاد کیا۔ اسلام آباد میں یوم جمہوریت کے سلسلہ میں پاک چائنہ فرینڈشپ سنٹر میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی،اس موقع پر مقررین نے کہا کہ موجودہ حکومت جمہوریت کو مضبوط بنانے کیلئے اداروں کو مستحکم کر رہی ہے، جھوٹی خبروں کو روکنے کیلئے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں ۔پاکستان میں جمہوری اداروں کی بہتری کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے، جمہوری اداروں کے استحکام کے لئے مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے،سپیکر اسد قیصر نے اپنے خطاب کہا جمہوریت میں ذرائع ابلاغ کے فروغ کو اہمیت حاصل ہے ،گزشتہ تین سال میں قومی اسمبلی سے 372 قرار دادیں پاس ہوئیں اور غیر ضروری خریداری اور سیر سپاٹے پر پابندی لگائی ،عالمی یوم جمہوریہ منانے کا مقصد بین الاقوامی سطح پر جمہوریتوں کی حمایت کرنا اور ملکوں میں حکومتی سطح پر جمہوریت کے فروغ کے اقدامات کرنا ہیں ۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہاآزاد صحافت کے بغیر جمہوریت نہیں چل سکتی،فواد چوہدری کو میڈیامالکان اور صحافیوں کو سُننا چاہیے، صحافی کوسچ سے روکنے کا اختیار کسی وزیر اطلاعات کے پاس نہیں ہونا چاہئے،دنیا بھرمیں جمہوریت کو چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان میں جمہوریت کے فروغ کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، یومیہ بنیاد پرجھوٹی خبریں پھیل رہی ہیں اس صورت حال کا بھی تدارک کرنا ہو گا،،وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نےکہا کہ جمہوری حکومت نے جس خوب انداز میں کروناکا مقابلہ کیا ،دنیا بھر کو پیچھے چھوڑدی، وزیر اطلاعات فواد چودھری نےتقریب سے خطاب میں کہابھارت میں جو مظالم ہو رہے وہ جمہوریت کا عکاس نہیں ،پاکستان میں میڈیا ریجن کا سب سے زیادہ آزاد میڈیا ہے ،پاکستان میں میڈیا اس قدر آزاد ہے کہ فیک آرڈیننس پر5دن سے اشتہاربازی ہورہی ہے ،فواد چوہدری نے کہا اس وقت عمران خان کے سوا کسی سے اچھے کام کی امید رکھنا بھی مشکل ہےگا۔

تازہ ترین