• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ پولٹری ایسوسی ایشن کیساتھ چکن کاریٹ طےکرےگی،ڈپٹی کمشنر

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے پولٹری کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو سخت اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر سمیت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو پولٹری کی قیمتیں نیچے لانے کا خصوصی ٹاسک دیا ہے۔عامر کریم خان کی صدارت میں گزشتہ روز پولٹری ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقد ہوا۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ پولٹری ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر چکن کا ریٹ طے کرے گی تاکہ کوئی ناجائز منافع خوری نہ کرسکے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ پولٹری کے ریٹس کو سختی سے مانیٹر کرے گی اور گراں فروشی پر سختی سے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پر پولٹری ایسوسی ایشن نے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہائی کرائی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمر الزمان قیصرانی اور اسسٹنٹ کمشنر خواجہ عمیر محمود بھی موجود تھے۔
تازہ ترین